Add To collaction

04-Nov-2022 لیکھنی کی کہانی - ہفتہ واری مقابلہ علم

بسم اللہ الرحمن الرحیم

علم بڑی دولت ہے
سمیہ عامر خان 

علم یہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی جاننے کے ہے ۔ کسی بھی انسان اور دیگر مخلوقات میں بنیادی فرق علم کا ہی ہے ۔ اس طرح قرآن مجید میں بھی بہت سارے مقامات پر علم کی فضیلت کو بیان کیا گیا ہے ۔علم سے انسان کی وحشت دور ہوتی ہے۔ علم انسان کو سعادت مند بناتا ہے۔ علم انسان کو ظلمت کے اندھیروں سے روشنی کی طرف لے آتا ہے۔ اسلام میں بھی علم کے حصول کو بہترین عمل کہا گیا۔ 
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص علم حاصل کرنے کے لیے نکلے تو وہ لوٹنے تک اللہ کی راہ میں شمار ہوگا۔ ( ترندی ۲۶۴۷) 

علم کسی چیز کی سمجھ اور آگہی ہے۔  اس سے مراد زندگی میں سیکھنے اور تجربات کے ذریعے حاصل کی گئی معلومات، حقائق، مہارت اور حکمت ہے۔  علم ایک بہت وسیع تصور ہے اور اس کی کوئی انتہا نہیں ہے۔  علم کے حصول میں علمی عمل، ابلاغ، ادراک اور منطق شامل ہیں۔  سچائی کو پہچاننا اور قبول کرنا بھی انسانی صلاحیت ہے۔ علم انسان کو سعادت مند بناتا ہے، علم انسان کو ظلمت کے اندھیروں سے روشنی کی طرف لے آتا ہے۔ اسلام میں بھی علم کے حصول کو بہترین عمل کہا گیا۔ قرآن کریم بے شمار علوم و اصول،اخلاق و آداب کا منبع ہے۔ امت مسلمہ کی ترقی اور فلاح کا لازمی تقاضہ قرآن کو مضبوطی سے پکڑ لینا ہے۔ کلام الٰہی میں علم کی عظمت و اہمیت کو جگہ جگہ بیان کیا گیا ہے۔ سورہ الزمر آیت ٩میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:  قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ.
ترجمہ : آپ فرما دیجیئے کیا علم والے اور بے علم برابر ہیں؟
(سورہ الزمر آیت ٩)
اس کے علاوہ علم ودانش کی اہمیت قرآن مجید میں بھی بہت سارے مقامات پر بیان کی گئی ہے اس کا اندازہ اس بات سے بھى لگایا جاسکتا ہے کہ قرآن کريم کی ابتدائی پانچ آیات جو رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی اس کا آغاز لفظ اقراٴ سے ہوا۔جو پڑھنے، اور علم ودانش نیز معرفت اور پہچان کے بارے میں تھیں۔ 
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: إقرأ باسم ربك الذي خلق ۝ خلق الانسان من علق۝ اقرا وربك الاكرم ۝الذى علم بالقلم ۝علم الانسان ما لم يعلم۝پڑھ اپنے رب کے  نام سے، جس نے پیدا کیا۔ جس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔ تو پڑھتا رہ تیرا رب بڑے کرم والا ہے ۔ جس نے قلم کے ذریعے علم سکھایا۔ انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔(سورہ علق)

ہمارے پاس جتنا زیادہ علم ہوگا اتنی ہی زیادہ طاقت ہمارے پاس ہے۔  یہ ہماری ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے اہم ہے اور ہمیں زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کی طرف لے جاتا ہے۔  علم کئی طریقوں سے ہماری مدد کرتا ہے لیکن سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ ہمیں خود کو اور اپنے اردگرد کے لوگوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرتا ہے۔  یہ ہمیں مختلف حالات میں دانشمندی سے کام کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا کہ ہمیں علم کے زیور سے آراستہ و پیراستہ فرمائے اور ہمیں علم نافع عطافرمائے اور اس کی قدر کرنے کی توفیق دے آمین

   24
8 Comments

Khushbu

14-Nov-2022 05:17 PM

👌

Reply

Gunjan Kamal

08-Nov-2022 05:17 PM

👏👌🙏🏻

Reply

Manzar Ansari

06-Nov-2022 06:32 PM

बहुत खूबसूरत

Reply